• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے، مسلم لیگ ن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی اور حکومتی نااہلی ہے ۔قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ استعمال کی تمام اشیا عام آدمی کی دسترس سے دور ہوجائیں گی ۔ملائیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کوتحویل میں لیے جانا نااہل حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔جمعہ کو جاری مشترکہ بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے 22کروڑ عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی اور چولہے ٹھنڈے ہوجائیںگے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ان مصنوعات پر ٹیکس کم کرنے کی اشد ضرورت تھی لیکن حکمران عوام کا تیل نکالنے میں مصروف ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف قیمتوں میں اضافہ ،دوسری طرف گیس ،سی این جی کی شدید قلت عوام کو بدحال اور خودکشیوں پر مجبور کردے گی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ استعمال کی تمام اشیاء عام آدمی کی دسترس سے دور ہوجائیںگی ۔حکومت کے اس فیصلے سے معیشت شدید متاثر ہوگی۔

تازہ ترین