• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدارس کی آزاد حیثیت میں مداخلت سےگریز کرے، مفتی یوسف قصوری

کراچی (پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد اسلام کے قلعے ہیں۔ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت مدارس کے استحکام سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی زوال میں مبتلا قوم کا مستقبل تعلیم و تربیت سے سنوارا جا سکتا ہے، اہلحدیث مدارس کا ویژن تربیت یافتہ قوم کی تیاری ہے۔ وہ مدرسہ عثمان بن عفان قیوم آباد میں علماء کی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا ابراہیم طارق، مولانا افضل سردار، قاری خلیل الرحمٰن جاوید اور سید عامر نجیب نے بھی خطاب کیا۔مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ برصغیر میں انگریزوں کے اقتدار کے ساتھ ہی مدارس اپنی مدد آپ کے تحت مسلمانوں کی فکری اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لیے میدان میں اُترے اور آج تک تمام نا مساعد حالات کے باوجود سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کی آزاد حیثیت میں مداخلت سے گُریز کرے۔ ضروری اصلاحات مدارس بورڈ ز کے اتحاد کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد تجویز کرے۔

تازہ ترین