• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی ٹیکس کی وصولی بہتر بنانے سے ریونیو میں اضافہ ہوگا،ایڈمنسٹریٹر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس کی وصولی بہتر بنانے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا ، ایم یو سی ٹی کے بل ماہانہ بنیاد پر شہریوں کو بھیجے جائیں تاکہ صارفین پر سہ ماہی بلز کی ادائیگی کا بوجھ نہ پڑے اور ادائیگی میں سہولت ملے، یہ بات انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس، کمپیوٹر اور پے رول کے دفاتر کے دورے کے موقع پر کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ایم یو سی ٹی کے دفتر میں صارفین کے متعلق تفصیلات، بلوں کی تیاری اور شہریوں سے رابطے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صارفین کو بلوں کی ترسیل کے لئے ایسا طریقہ کار وضع کیا جانا چاہئے جس سے ریکوری میں تیزی آئے ۔

تازہ ترین