• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باربار مہنگائی سےعوام حکمرانوں سے بیزار ہورہے ہیں، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا گیا تو غربت میں تیزی سے مزید اضافہ ہوگا،پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو عوام دشمن سمجھتے ہیں،حکومت کو مشورہ ہے معاشی استحکام کیلئے پالیسی بنانے کیلئے عوام میں سے تعلیم یافتہ لوگوں کو آگے لایا جائے،باربار مہنگائی سےعوام حکمرانوں سے بیزار ہورہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے فیصلے مسلط نہیں کئے جائیں،عوام کو تعلیم وصحت اور روز گار میسر نہیں مہنگائی کے بوجھ تلے غریب کو دبایا جارہا ہے،عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے فیصلوں کو جمہوریت منافی اقدام سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین