• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے بچے سیاسی اجتماعات کا حصہ نہیں ہوتے،حفیظ جالندھری


کراچی (ٹی وی رپورٹ)سیکریٹری جنرل تنظیم وفاق المدارس العربیہ قاری حفیظ جالندھر ی نے کہا ہے کہ مدارس کے بچے سیاسی اجتماعات کا حصہ نہیں ہوتے،فیصل واؤڈانااہلی کیس میں درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ کورٹ کی بار بار ہدایات کے باوجود فیصل واؤڈا کوئی جواب داخل نہیں کراسکے، ٹی سی ایف کے ایگزیکٹو نائب صدر ریاض کاملانی نے کہا کہ بہتر تعلیم کے حصول کے لئے مادری زبان کا کردار کلیدی ہے ۔ میزبان نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو سیاست سے دور رکھنے کے لئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹاسک سنبھال لیا ہے اور ٹاسک فورس بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ کی کوشش ہے کہ مدارس کے بچے احتجاج کے لئے استعمال نہ ہوسکیں۔ سیکریٹری جنرل تنظیم وفاق المدارس العربیہ قاری حفیظ جالندھر ی نے اس حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے مارننگ شو جیوپاکستان میں کہاکہ دینی مدارس خالص دینی تعلیمی ادارے ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ہمار ے پاس امانت ہیں اور ہمارے بنیادی اصولوں میں یہ اصول ہے اور ہماری پالیسی بھی یہی ہے کہ طلباصرف تعلیم تک محدود رہیں ۔

تازہ ترین