• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر آباد، داماد کی فائرنگ سے ساس سمیت 5 افراد جاں بحق

گکھڑ منڈی (نامہ نگاران) نواحی گاؤں کوٹلی ساہیاں میں داماد نے رشتہ کے تنازع پر طیش میں آکراندھادھند فائرنگ کرکے ساس دوبرادرنسبتی ،اپنی دادی اور چچا کو قتل کر دیا۔کوٹلی ساہیاں کےسفیان چیمہ نے بھائی کیلئے سالی کارشتہ مانگا،سسرالی انکاری تھے ،ناراضی دور کرنے کیلئے دعوت پربلایا جہاں جھگڑابڑھ گیامقتولین میں ملزم کی خوشدامن۔دادی، چچا اور دو برادر نسبتی شامل ہیں جن کو ملزم نے دعوت پر اپنے گھر بلایا تھا ، کوٹلی ساہیاں کے رہائشی سفیان چیمہ نے اپنے سسرالیوں، خوشدامن مسماۃمہناز زوجہ محمداشفاق اور دو برادر نسبتی شاہد اور احدساکنان باہو چک تحصیل گوجرانوالہ کو ناراضگی دور کرنے کے بہانے دعوت پر اپنے گھر بلایا تھا،،جہاں سفیان کی دادی 70سالہ پروین زوجہ محمد بشیر بھی موجود تھی رشتہ کے تنازعہ پر بات جھگڑے تک پہنچ گئی،ملزم اپنے بھائی کیلئے سالی کا رشتہ مانگ رہاتھا جبکہ وہ انکاری تھے۔

تازہ ترین