• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری نژاد سمیرا فاضلی کو امریکی قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) کی ڈپٹی ڈائریکٹر منتخب

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) نومنتخب صدر جو بائیڈن کی جانب سے کشمیری نژاد سمیرا فاضلی کو امریکی قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) کا ڈپٹی ڈائریکٹر منتخب کرنے کے بعد سری نگر میں ان کے خاندان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔سمیرا فاضلی کی ستر سالہ خالہ محمودہ فاضلی سری نگر کے حوول علاقے میں اپنے گھر پر بین الاقوامی نیوز چینلز بدلنے میں مصروف ہیں۔محمودہ فاضلی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب سے یہ خبر منظر عام پر آئی ہے میں اس کی جھلک دیکھنے کے لئے مسلسل سی این این ٹی وی چینل دیکھ رہی ہوں۔

تازہ ترین