• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں PIA کا طیارہ قبضے میں لئے جانے پر اپوزیشن کی حکومت پر شدید تنقید

ملائیشیا میں PIA کا طیارہ قبضے میں لئے جانے پر اپوزیشن کی حکومت پر شدید تنقید 


لاہور، پشاور، اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، نیوز ایجنسیاں) ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لئے جانے پر اپوزیشن رہنمائوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نااہلی کی انتہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نےکہا ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پر پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق ، نااہل اور چور ٹولے پہ ہونا چاہیے۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لینا پاکستان کی تاریخ کا شرمناک واقعہ ہے جس نے پوری قوم کا سر دنیا بھر میں شرم سے جھکا دیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ثابت ہو رہا وزیر اعظم ملک کے امور سے لاتعلق ہیں، جبکہ وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے طیارہ استعمال نہیں ہورہا تھا، دنیا میں کورونا کے باعث ریٹ کم ہوئے، پی آئی اے بھی ویتنامی کمپنی کے ساتھ ریٹ کم کرنے پر بات کررہی تھی،اچانک اسٹے لیکر طیارے کو روک لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لئے جانے پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پر بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے ، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار ، کبھی جرمانے بھرنے اور ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی ہے ؟ 

مریم اورنگزیت کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کشمیر کا سودا کروانے کے لئے کی گئی ہے ؟ نالائقوں ، نااہلوں اور چوروں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔ کبھی بین الااقوامی پاپندیاں ، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط ہو نے پر جعلی وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے۔ 

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لینا پاکستان کی تاریخ کا شرمناک واقعہ ہے جس نے پوری قوم کا سر دنیا بھر میں شرم سے جھکا دیا ہے۔

تازہ ترین