• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈل اسکولز اور جامعات یکم فروری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری پیر سے کھلیں گے

مڈل اسکولز اور جامعات یکم فروری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری پیر سے کھلیں گے 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مڈل اسکولز اور جامعات یکم فروری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری پیر سے کھلیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نےکہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مڈل اسکولز اور یونیورسٹیاں یکم فروری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری پیر سے کھلیں گے،بغیرامتحان پاس نہیں کیا جائیگا، جہاں صورتحال بہتر نہیں تعلیمی ادارےبند رہینگے۔

آئندہ ہفتے وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ اجلاس ہو گا، جن شہروں میں صورتحال بہتر نہیں ہو گی وہا ں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔

وہ جمعہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال اور تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ، صحت ، چیف سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو فیصلہ کیا گیا تھاکہ 18جنوری کو مڈل سےبارہویں جماعت تک 25 جنوری کو پرائمری اور یکم فروری کو یونیورسٹیاں کھل جائیں گی لیکن وبا کی صورتحال میں کمی نہیں ہوئی۔

تازہ ترین