• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملا منصور کے معتمد خاص کو شناختی کارڈ، نادرا حکام اور دیگر کیخلاف مقدمہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے معتمد خاص کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا حکام اور دیگر کے خلاف انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ الزام نمبر5/2021اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے رحمت ﷲ ڈومکی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ کے مطابق افغان طالبان کے سابق معتمد خاص عماریاسر ولد محمد یاسر نے جعلی سازی سے نادرا کراچی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کیا،مقدمہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ عمار یاسر بغیر دستاویز غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا اور اس نے گلستان جوہر کی سندھ بلوچ سوسائٹی بلاک 12 میں رہائش اختیار کی،عمار نے نادرا کراچی سے دھوکا دہی سے کارڈ نمبر 3-4668863-42201 حاصل کیا۔واضح رہے کہ ملامنصور کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا چمن اور دیگر کے خلاف نوشکی میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین