• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں کے ٹو پہلی بار سر کرنے کیلئے تاریخی مہم شروع


اسکردو( نثار عباس، نامہ نگار) 8611میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کوموسم سرما میں سرکرنے کاجنون 15سے زائد کوہ پیماؤں کو کیمپ تھری لے آیا۔ان کوہ پیمائوں میں پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ بھی شامل ہیں جو 2016میں ننگا پربت کو موسم سرما میں سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکےہیں۔کوہ پیماوں کی چارٹیموں میں پاکستانی، نیپالی،روسی ، وسطی ایشیائی اور مغربی ممالک کے کوہ پیما شامل ہیں۔کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں علی سدپارہ اپنے بیٹے ساجد سدپارہ کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ کوہ پیما منفی 50ڈگری میں جمعے کی رات گزاریں گے اوررات میں ہی میں اگلا سفرشروع کریں گے ۔کوئی رکاوٹ نہ رہی تومسلسل 12گھنٹوں کی جدوجہدکے بعدہفتہ کی دوپہر1بجے موسم سرمامیں پہلی بارکے ٹوسرکرلی جائیگی اور کوہ پیما تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ اگلے سفرمیں بوٹل نیک خطرناک ترین حصہ ہے،ٹھوس برف کی چٹان سخت امتحان ثابت ہوسکتی ہیں۔بوٹل نک کی برفانی چٹان پر 2008 کے خوفناک حادثہ میں 11 کوہ پیما ہلاک ہوئے تھے۔دنیا کی 14بلند ترین چوٹیوں میں سے موسم سرمامیں اب تک 13کو سر کیا جاچکاہےکے ٹودنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرمامیں اب تک سرنہیں کی جاسکی ۔

تازہ ترین