• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو: دو لائن سپرنٹنڈنٹس کو محکمانہ سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے دو لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نواں شہر سب ڈویژن میں تعینات لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ امجد عزیز کی انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر 6000روپے وصول کرنیکا حکم دیاہے جبکہ ممتازآبادسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ شہباز اسلم کے خلاف الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔
تازہ ترین