• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو اشتہاری ملزمان فرارکرانے پر دو افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) اشتہاری ملزمان کو فرار کروانے کے الزام میں دو افراد گرفتار،مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کو محمد بلال اے ایس آئی نے بتایا کہ اشتہاری ملزم محمد عثمان کی گرفتاری کے لئے شمس کالونی میں چھاپہ مارا جہاں ملزم کے ساتھی اللہ بخش نے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر فرار کروادیا گیا جبکہ راجہ رام پولیس نے اشتہاری ملزم حامد علی کی گرفتاری کے لئے بستی داود ریڈ کیا تو ملزم کے بھائی حق نواز نے اسے فرار کروانے میں مدد فراہم کی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین