• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موٹروے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو ٹریفک کیلئے بحال

لاہور کی موٹروے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم تھری لاہور ملتان اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک کھلی ہیں۔

ترجمان موٹرو ے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم فائیو ملتان سے رحیم یارخان تک ٹریفک کے لیے کُھلی ہے۔

موٹروے پولیس نے کہا کہ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

واضح رہے کہ موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین