• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: پولیو ٹیم اور اہلِ علاقہ میں تلخ کلامی، خواتین ورکرز سمیت 5 زخمی

خیرپور کے نواحی علاقے میں پولیو ٹیم اور اہل علاقہ میں تلخ کلامی ہوگئی، مبینہ ہاتھا پائی اور دھکوں سے دو ہیلتھ ورکرز اور تین سوشل ورکرز زخمی ہوگئے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن کے مطابق الطاف کالونی میں پولیو ٹیم تین روزہ مہم میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے گئی تھی جس پر اہل علاقہ نے خواتین کے ساتھ مل کر ٹیم پرحملہ کردیا۔


اس حملے میں دو ہیلتھ ورکرز اور تین سوشل ورکرز زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی امیر سعود کا کہنا ہے کہ لسٹ میں موجود بچوں کی عدم موجودگی پر ٹیم کی اہل علاقے سے صرف معمولی تلخ کلامی ہوئی ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین