• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کوئلے کی بیشتر کانوں میں کام بند، مزدور بے روزگار

بلوچستان کے علاقے مارگٹ اور مارواڑ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بیشتر کوئلہ کانیں بند ہوگئی ہیں۔

صدر کان لیبر یونین کا کہنا ہے کہ تین سو سے زائد کوئلہ کان بند ہونے سے کان کن بے روزگار ہوگئے۔

محکمہ معدنیات کا کہنا ہے کہ حکومت کانکنوں کی حفاظت کے لئے نئی ایس او پیز بنا رہی ہے، نئی ایس او پیز تک کچھ مائنز مالکان نے کوئلہ کانیں بند کردی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور مارگٹ میں سیکیورٹی خدشات پر کچھ کوئلہ کانیں بند ہیں، مچھ اور اس کے گردونواح میں کوئلہ کانوں میں کام ہورہا ہے۔

اے سی سمیع اللّٰہ آغا نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کوئلہ کانوں کے مزدوروں کو سیکیورٹی فراہم کررہی ہے، جن کان کنوں کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں وہ کان کن چھوڑ گئے ہیں۔

تازہ ترین