• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا ملکی ترقی کو بریک لگوانے کا پلان ناکام ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ملکی ترقی کو بریک لگوانے کا پلان ناکام ہوگا،اپوزیشن اپنی تسلی کر لے جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، شفاف اور بلاتفر یق احتساب سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے انتشار کے ایجنڈے کو عوام نے مستر دکر دیا ہے اور عوام حکومت کی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور آج الحمداللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پاکستان انشااللہ آگے بڑھ رہا ہے اور اپوزیشن کے تمام تر منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پاکستان اسی طرح معاشی سمیت ہر میدان میں کامیاب ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کیلئے پی ڈی ایم ہر روز نیا شوشہ چھوڑ رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ پی ڈی ایم میں خود واضح تفر یق ہے اور انکو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ خودکو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے کیا کر یں۔
تازہ ترین