• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی کی سینڈیکٹ کااجلاس،5اساتذہ کیخلاف انکوائری کی منظوری

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینڈیکٹ کا اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی زیر صدرات ہوا۔پانچ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ایک ٹیچر کو فارغ کرنے جبکہ ایک افیسر کو سزا دینے کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکٹ میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کو خصوصی اعزایہ دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔نارووال کیمپس کے لیے گئے سلیکشن بورڈ کی منظوری دے دی گئی۔ نارووال کیمپس میں پی ایچ ڈی اور لیکچرز کی بھرتی کی حتمی منطوری دی گئی۔ چناب کیمپس کے طلبہ کو دیگر الحاق شدہ کالجز میں تبادلے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن دینے کی پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ انسداد حراسگی پالیسی اپنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ڈاکٹر شعیب کو کمپیوٹر سائنس جبکہ ڈاکٹر خرم ظہور کو پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کا چئیرمین تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
تازہ ترین