ملتان (سٹاف رپورٹر) مددگار 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں خاتون گرفتار۔تفصیل کے مطابق سٹی جلالپور پولیس کو نسیم بی بی نے 15پر اطلاع دی کہ میرے شوہر شبیر احمد نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی تو معلوم ہواکہ خاتون کا اپنے خاوند شبیر احمد کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے،اسی رنج کی بناپر خاتون ملزمہ نے جھوٹی کال کی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔