• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز نے شہری کے اے ٹی ایم کارڈ سے 40 ہزار نکال لیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) نوسرباز، شہری کے اے ٹی ایم کارڈ سے 40 ہزار نکال کر فرار۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس کو محمد لطیف نے بتایا کہ اپنے بیٹے امیر حمزہ کے ہمراہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے کی غرض سے گیاتو پہلے سے اندر موجود نامعلوم شخص نے امیر حمزہ کو بلواکر دھوکہ دہی کرتے ہوئے کارڈ تبدیل کرلیا جس نے مختلف اوقات میں میرے کارڈ سے بیس بیس ہزار کرکے چالیس ہزار کی رقم نکال لی ،پولیس نے نامعلوم نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین