• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، الحاج خدائیداد ترین،محمد دین، رازق لالا،صدر تحصیل نا نا صاحب،شاہ مسعود کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی نصر اللہ تارن،حاجی عبدالرحیم اورملک پائند خان نے بیان میں چیئر مین بی ڈی اے سے کہا ہے کہ سپیرہ راغہ رود کا کام فوری طور پر شروع کرایا جائے کیونکہ اب ٹھیکیدار کا مسئلہ بھی باقی نہیں رہا لہٰذافوری طور پر علاقہ عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر مذکورہ روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے کیونکہ کئی سال سے روڈ کی عدم تکمیل کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
تازہ ترین