• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے شو بگ باس کی ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے معروف شو بگ باس کی جواں سال ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 24سالہ پسٹا دھاکڑ ریئلٹی شو بگ باس کی شوٹنگ سے واپس جارہی تھیں کہ ان کی بائیک کو حادثہ پیش آگیا۔ پسٹا دھاکڑ اپنی ایک اسسٹنٹ کے ساتھ گھر جانے کے لیےنکلیں تو راستے میں اندھیرے کے باعث سڑک پر پڑنے والے گڑھا دکھائی نہ دیا جس کے باعث ان کی موٹر بائیک سنبھل نہ سکی اور گڑھے میں جاگری اور وہ سڑک پر گر گئیں۔سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر روڈ پر گری ہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین ان پر چڑھ دوڑی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

تازہ ترین