• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر فلم ’فکرے‘ کے اداکار اولانو کیوٹن لوکس کی موت پر افسردہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ فلم ’فکرے‘ کے اداکار اولانو کیوٹن لوکس چل بسے۔اداکار اولانو کیوٹن لوکس نے 2013 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم ’فکرے‘ میں بوبی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر نے ٹوئٹ کرکے اداکار کے انتقال کی خبردی اور دکھ کا اظہار کیا۔لوکس کی موت کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ساتھی اداکار کی موت پر فلم کی دیگر کاسٹ نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم میں ان کے کردار کو یاد کر کے سرہاا جارہا ہے۔

تازہ ترین