• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں، فلائی اوورزاور اسٹریٹ لائٹس کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں، فلائی اوورز، پیڈسٹرین برج اور سروس روڈزکو بہتر بنانے اور اسٹریٹ لائٹس کو روشن رکھنے کا کام جاری ہے،یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے تحت شہر کے مختلف اضلاع میں جاری انفرااسٹرکچر مینٹی ننس کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شارع فیصل پر پی ای سی ایچ ایس کے قریب سروس روڈ کی مرمت و استرکاری کا کام تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ علاقہ مکینوں اور کاروباری برادری کو سہولت ملے، انہوں نے کہا کہ یہ سروس روڈ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا یہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا تھا اور رش کے اوقات میں ٹریفک جام کی صورتحال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں بھی سڑکیں خراب حالت میں ہیں وہاں سروے کرکے کم سے کم وقت میں سڑکوں کو موٹر ایبل بنایا جا رہا ہے جن جگہوں پر استرکاری اور پیوندکاری نہیں کی گئی وہاں فوری طور پر بھرائی کرکے سڑک کے گڑھوں کو بھر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین