• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کے خلاف نہیں، لوگوں کا نقصان ہونے نہیں دیں گے، حلیم عادل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے ہمراہ این اے 237کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملیر ایکسپریس وے کا جس دن افتتاح ہوا اس دن ملیر کے نمائندے لڈو کھا رہے تھے آج کہہ رہے ہیں کہ لوگ متاثر ہورہے ہیں ہم ترقی کے خلاف نہیں لیکن بغیر منصوبہ بندی کے عام لوگوں کا نقصان ہونے نہیں دیں گے، ملیر کو پیپلزپارٹی نے بنجر بنادیا ہے ریتی مافیا کی پیداوار ایم پی اے ایم این اے فرنٹ مین ہیں ان کا سپر مین راؤ انوار ہوتا تھا 2007سے پیپلزپارٹی کے بہادر بیٹے نے یہاں سب دو نمبر کام کیا پی ایس 88میں ہمارا امیدوار پڑھا لکھا اور نوجوان ہے ہمارا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سے ہے، فردوس شمیم نقوی ہمارے سینئر ہیں ہمارے کوئی اختلاف نہیں فردوس شمیم نقوی کو جلد مرکز میں ایک اہم ذمےداری دی جائے گی۔

تازہ ترین