• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، جھگڑے کے دوران جھلس کر خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ لعل شہباز نگر مکان نمبر 181سے بچے اور خاتون سمیت تین افراد کو جھلسی ہوئی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں انکی شناخت 30سالہ لیاقت حسین اسکی بیوی 28سالہ صباء علی اور بیٹے2سالہ علی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے،ایس ایچ او ظفر علی شاہ کے مطابق گھر کے اندر دو بھائیوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا ،اتوار کی صبح چھوٹے بھائی جہانگیر نے اپنے بھائی ،بھابی اور بھتیجے پر گرم پانی پھینک دیا جس سے وہ جھلس گئے، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

تازہ ترین