• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے آفتاب باغی اور سابق میئر ریاض مرزا کی والدہ کا انتقال

لندن (آصف ڈار) پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما مرزا آفتاب احمد باغی اور لندن کی نیو ہیم بارد کے سابق میئر مرزا ریاض احمد کی والدہ ہفتہ کے روز میرپور آزاد کشمیر میں انتقال کرگئیں۔ والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی آفتاب باغی اور ریاض مرزا اپنے احباب کے ہمراہ میرپور آزاد کشمیر چلے گئے۔ ان کی والدہ کو اتوار کے روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ آفتاب باغی پاکستان میں طویل جدوجہد کے بعد برطانیہ میں بھی پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دے رہے تھے، جبکہ سابق میئر نیوہیم ریاض مرزا پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کو جلاوطنی کے دوران نیوہیم کونسل میں خطاب کی دعوت دے چکے ہیں۔ دونوں کی والدہ کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور دیگر مرکزی قائدین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین