• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف نسیم راٹھورکی چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی تقرری پر اظہار مسرت

بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا)پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور کو بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کا چیف آرگنائزر مقرر کرنے پر پارٹی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے ۔برطانیہ کے سینئر رہنماؤں میاں افضل خالد ، سردار عبد الرحمان خان ، چوہدری علی شان ،سلطان حیات ، ناہید خان ، چوہدری محمد زمان ، چوہدری علی شان لیڈز ، صاحبزادہ اکرامُ الحق ، مرزا سرفراز احمد،محسن باری ، اظہر اقبال بڑالوی ، علامہ قاری محمد عباس ،شاہ محمد کھوکھر ، گُلزار خان ، غزالہ خان ، رضیہ چوہدری ،چوہدری شاہنواز ، راجہ عبدالقیوم ، محمد ریاض خان لندن ، مرزا اختر محمود ، چوہدری عبد القیوم لیڈز ، خواجہ معینُ الدین ، سرور رانجھا ، سمیعہ علی ، عمر میمن ، چوہدری عبد القیوم ماموں ، چوہدری محمد عمران واحد، چوہدری محمد نذیر ، طیب کمال پاشا ، چوہدری اصغر علی چارلی ، آصف جدون خان ، چوہدری علی اکبر ، چوہدری محمد سلیم ، خورشید بخاری ، چوہدری ندیم اقبال سمیلہ بولٹن ، نصر اللہ مغل خان ، علی احمد تالپور، نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف نسیم راٹھور جن کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جیالوں میں ہوتا ہے،بریڈفورڈمیں بھٹو شہید ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پارٹی کے اس جانثار اور سرفروش جیالے کے بارے میں خوبصورت الفاظ کہے تھےکہ آصف نسیم راٹھور جس نے آمریت کے خلاف انتھک جد و جُہد کی اور پارٹی کیلئے بے شمار قُربانیاں دیں مجھے ایسے بہادر اور دلیر پارٹی ورکر پر فخر ہے، آصف نسیم راٹھور پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہیں، ہم ان کیلئے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی سرپرستی میں پارٹی کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن ہو گی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کی طرف ایک اہم اقدام ہو گا ۔
تازہ ترین