• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس، شہروں میں دوسری رات بھی پُرتشدد مظاہرے، 240 افراد گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک )تیونس کے دارالحکومت اور دوسرے شہروں میں مسلسل دوسری رات پُرتشدد احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔تیونسی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس سے جھڑپوں اور پُرتشدد مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں 240 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان میں زیادہ تر کی عمریں بیس سال سے کم ہیں۔داخلی سکیورٹی فورسز کے ترجمان ولید حکمہ نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ لڑکوں اور کم سن بچوں نے لوگوں کی املاک میں توڑ پھوڑ کی ہے اور دکانوں اور بنکوں کو لوٹنے کی کوشش کی ہے۔تیونس میں غُربت ، بدعنوانیوں اور بے انصافیوں کے خلاف عوامی انقلاب برپاہوئے ایک عشرہ ہونے کو ہے لیکن سابق مطلق العنان صدر زین العابدین کی حکومت کے خاتمے کے دس سال بعد بھی شمالی افریقا میں واقع اس مسلم عرب ملک کی قومی معیشت میں بہتری نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین