• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے اقتصادی منصوبہ ساز کمیشن سے تیز رفتار ریل منصوبہ منظور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز قومی ترقیاتی اوراصلاحاتی کمیشن نے چین کے شمال میں تیز رفتار ریلوے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔یہ342 کلومیٹر ریل لائن 12اسٹیشنز کے ساتھ صوبہ ہیبے میں چین کے"مستقبل کے شہر"شی اونگ آن نئے علاقہ کوصوبہ شنشی کے شہر شن ژو کے ساتھ منسلک کرے گی۔ان ٹرینوں کو پٹڑیوں پر 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے،اوراس منصوبے کی کل سرمایہ کاری 57.24 ارب یوآن(تقریبا 8.86 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ یہ 2شہروں کے مابین بیجنگ-شی اونگ آن ریلوے ، چینی دارالحکومت کو نئے علاقے سے منسلک کررہی ہے ،یہ دسمبر 2020 میں فعال ہوئی۔

تازہ ترین