• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطاءبندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے آج پیر کو سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ نے بنچ کی عدم دستیابی کے حوالے سے نوٹس متعلقہ فریقین کو جاری کر دیا ہے۔ اتوار کو سپریم کورٹ کی جانب سے نئی کاز لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں آج بروز پیر کے لئے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم بنچ کے مقدمات شامل نہیں ہیں۔

تازہ ترین