• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12طیارے کھڑے تھے، جس پر کیس تھا وہ بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

12طیارے کھڑے تھے، جس پر کیس تھا وہ بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع 


کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارہ ملائشیا بھیجنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، پی آئی اے کے پاس 12بوئنگ 777 طیارے کھڑے تھے پھر بھی وہی طیارہ کیوں بھیجا گیا جس کا 6 ماہ سے کرایہ نہیں دیا گیا تھا اور عدالت میں کیس بھی چل رہا تھا، 3 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پاس 12 بوئنگ 777 طیارے کھڑے تھے پھر بھی وہ طیارہ ملائیشیا بھیج دیا گیا جس پر کیس تھا،مارکیٹنگ ، انجینئرنگ ، فلائٹ آپریشن سمیت 4 اہم شعبوں کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔کوالالمپور سے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے خرچ کرنا پڑے۔

تازہ ترین