• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوہسپتال اورکے ای یونیورسٹی میں ایم ٹی ایکٹ کیلئے سمری تیار

لاہور( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلاائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے لئے سمری تیار کر لی ہے جو جلد منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی ۔ایک ہی سمری میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کی بھی منظوری لی جائے گی ۔ محکمہ صحت نےخواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، علامہ اقبال ممیوریل ہسپتال اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذکے بعد اب میو ہسپتال لاہور اور کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اس کے نفاذ کے لئے سمری تیار کرلی ہے جو رواں ہفتے میں منظوری کےلئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی ذرائع کے مطابق اسی ایک سمری میں ایم ٹی آئی کے نفاذ سمیت میو ہسپتال میں بورڈ آف گورنرزکے قیام کی بھی منظوری لیکر چیئر مین کا تقرر کیا جائے گا ۔
تازہ ترین