• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کچھ تعلیمی ادارے آج سے کھل جائینگے

لاہور(خبر نگار) ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج 18 جنوری سے مرحلہ وار کھلنا شروع ہو جائیں گے۔پہلے مرحلے میں نویں،دسویں ،گیارھویں اور بارھویں جماعت کے طلبہ کو تعلیمی اداروں میں بلایا جائیگا ۔ تاہم تمام کلاسز کے طلبہ کو متبادل دنوں میں تعلیمی اداروں میں بلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ایک روز میں صرف 50 فی صد طلبہ کو ہی تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی تاہم اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے دیگر کلاسوں اور تعلیمی اداروں بشمول جامعات کو بھی کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے تاہم نرسری سے آٹھویں کے سکول کھولنے سے قبل ایک بار پھر جائزہ اجلاس ہوگا ۔ تمام اساتذہ کو آج حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 50 فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم کردی ۔سکول سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہااگرچہ سوکولوںمیں صرف نہم سے بارہویں جماعت کے طلبہ آئیں گے ۔تاہم دیگر کلاسوں کے اساتذہ بھی سکول حاضر ہوں گے۔
تازہ ترین