• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں مختلف بریڈنگ پروگرامز کو قابل عمل بنانا ہوگا،ڈاکٹرشاہداقبال

لاہور(خبر نگار )یمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی اور کراس بریڈنگ جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر اقبال شاہد نے محکمہ لائیو سٹاک میں ہونے والے آن لائن اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بریڈنگ پروگرامز کو قابل عمل بنانا ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل نے کہا کہ محکمہ نا صرف پرون سیمن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جانوروں کی مقامی نسلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر نوید احمد خان نیازی نے کہا کہ لائیو سٹاک بریڈ امپروومنٹ کے ساتھ ساتھ جانوروں کی غذائی ضروریات پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی نمائندہ آ منہ باجوہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کی بریڈ امپروومنٹ کے لیے جلد قابل عمل حکمت عملی مرتب کی جائے گی جس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس آ ن لائن اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل توسیع اور نمائندہ وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ بھی شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ یہ اجلاس گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کا تسلسل تھا۔
تازہ ترین