• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند: ٹرینوں کی آمدورفت میں گھنٹوں تاخیر،مسافرپریشان

لاہور ( جنرل رپورٹر )ملک کے میدانی علاقوں میں شدیددھند کے باعث مسافروں ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ۔ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم دوپہر 3 بجے کی بجائے شام 3بجکر 30 منٹ پر ، کراچی روانہ ہونے والی34ڈاون پاک بزنس شام 4 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر، کراچی روانہ ہونے والی 16 ڈاون کراچی شام 5 بجے کی بجاۓ رات9 بجکر 30 منٹ پرجبکہ44 ڈاون شاہ حسین رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 12بجکر 30 منٹ پرکراچی روانہ ہوئی اسی طرح کراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ، گرین لائن ، قراقرم ، شاہ حسین ، خیبر میل ، اور دیگر مسافر ٹرینیں بھی اپنے مقررہ شیڈول سے تاخیر کا شکار رہیں ۔
تازہ ترین