• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشفیق الرحمٰن کی مقبولیت سے بعض عناصربوکھلاگئے‘جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ( این این آئی)جھا لا وان عوامی پینل سوراب کے رہنمائوں میر خالد گرگناڑی، میر قمر منظور گرگناڑی ، میر شاکر گرگناڑی ،میر عبدلقادر گہرانجو، نیاز احمدمینگل، ڈاکٹر لطف اللہ اورمیر اسرار رئیسانی نے بیان میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بلواسطہ یا بلاواسطہ بد امنی کے واقعات میں ملوث ہیں جب بھی انہیں موقع ملا انہوں نے اپنے بیرونی آقاوٴں کی ایما پر بدامنی کو ہوا دی برادر اقوام کو ایک دوسرے سے لڑایا اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی بلوچستان میں عصبیت پسندی کو عام کیا اس کی دوغلی اور منافقانہ سیاست نے بلوچستان کو مزید پسماندہ کردیا کئی دہائیوں سے یہ ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے نام پر ووٹ لیکر اسمبلی میں براجمان ہے لیکن اس کے اپنے حلقے کی لوگ پتھر کے دور کی زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے عوام کے فنڈز سے دبئی اور لندن میں جائیدادیں بنائیں میرشفیق رحمن مینگل سے ان کی بغض اور عناد کی بنیاد پرمیر شفیق رحمن مینگل کی روز بروز بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت ہے جس کی وجہ سے یہ بوکھلاہٹ کا شکارہیںیاد رہے اسی حلقے سے میر شفیق الرحمٰن کے دادا میر حاجی نیک محمد مینگل بعد ازاں میر محمد نصیر مینگل بھی اایم پی اے منتخب ہوئے مختصر وقت میں انہوں نے وڈھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی کام سرانجام دیئے ء2002 میں میر شفیق رحمٰن مینگل نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور تحصیل ناظم وڈھ منتخب ہوئے اورعلاقے میں ریکارڈ کام کرایا۔
تازہ ترین