• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوڈی اے میں اہل افسران کو تعینات کیاجائے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ( پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اہل و قابل افسران کی بجائے نااہل جونیئر افسران تعینات کرنے سے ادارے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے کیوڈی اے عملی طورپر مفلوج اورغیر فعال ہوچکاہے جو اہم محکمے کے حوالے سے افسوسناک ہے بیان میں کہا گیا کہ کیوڈی اے صوبائی دارالحکومت کاایک اہم ادارہ ہے جس کی کارکردگی اچھی ہویا بری سب کو متاثرکرتی ہے بدقسمتی سے حکومت نے سیاسی مداخلت اور مفادات کیلئے ادارے کو کمیشن اورکرپشن کا مرکزبنا رکھا ہےجس کیلئے اہم عہدوں پر نااہل اورجونیئر افسران تعینات ہیں جونیئر افسراعلیٰ عہدے تعینات ہونے کے باعث صرف متعلقہ شخصیات کے مفادات کوتحفظ دے رہاہے کیو ڈی اے میںترقی کاعمل بھی جمود کا شکار ہے پروموشن میں بھی مفادپرست ٹولہ رکاوٹ ہے جس کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے بیان میں کہاگیا کہ ادارے میں اہل افسران کو تعینات کرکے محکمے کو فعال کیاجائے۔
تازہ ترین