• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی فریٹ سروس کو بہت جلد دگنا کیا جا رہا ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کی فریٹ آمدنی کو نہ بڑھایا گیا تو ریلوے اور ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی فریٹ سروس سے سالانہ آمدنی 11 ارب روپے ہے جس کو بہت جلد دگنا کیا جا رہا ہے، ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فریٹ آمدنی کو نہ بڑھایا گیا تو ریلوے اور ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوگا۔ اس حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ فریٹ آمدنی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کا دوسرا ہدف محکمے کے سالانہ نقصانات کو ختم کرنا ہے۔ریلوے کے ماتحت اسکولوں اور ہسپتالوں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کو آوٹ سورس کیا جارہا ہے تاکہ ریلوے ملازمین اور ان کے بچوں کو بہتر تعلیمی اور صحت کی سہولیات میسر لائی جاسکیں۔
تازہ ترین