• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کی معروف اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

تبو نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، اس لیے وہ اس اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام کو نظر انداز کریں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی کسی بھی پوسٹ یا لنک پر کلک مت کیا جائے۔

اس سے قبل گزشتہ 2 ماہ کے دوران بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔ ان میں گلوکارہ آشا بھوسلے، ہدایت کار و اداکارہ فرح خان، اداکارہ ایشا دیول، اُرمیلا ماٹونڈکر، امیشہ پٹیل اور سشمیتا سین کی بیٹی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین