• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریان رینولڈس کے وڈیو پیغام نے مداحوں کو آبدیدہ کردیا

ہالی وڈ اداکار ریان رینولڈس نے کینسر کے مریض اپنے مداح کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا جسے دیکھ کر انکے دیگر مداح آبدیدہ ہوگئے۔

ریان رینولڈس نے وڈیو پیغام میں اپنے 11 سالہ مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی آپ کی کہانی کے بارے میں تھوڑا سنا ہے۔ میں آپ کو یہ ویڈیو بھیج کر بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

اداکار نے اپنے مداح سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی میں بہت سارے لوگ ہیں جو آپ کو بےانتہا پیار کرتے ہیں۔ میں آپ کی تکلیف اور بیماری کو جانتا ہوں جو کہ ایک چیلنج ہے۔

44 سالہ ریان رینولڈس نے اپنے مداح کے لئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد ملیں گے۔

تازہ ترین