• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمکیاں ملنے کے بعد سیف اور کرینہ کے گھر کے باہر پولیس تعینات

انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ان دنوں سیف علی خان گھر پر موجود نہیں ہیں تاہم حاملہ اداکارہ کرینہ کپور گھر پر ہی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر فوری طور پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں جس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین