• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول، کالجز جانے والے طلبہ کیلئے شفقت محمود کی نیک خواہشات

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 2 ماہ  کی بندش کے بعد کھلنے والے اسکول و کالجز جانے والے طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نویں سے بارہویں، O اور A لیول کے اسکول و کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔


وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے بہت سی نیک خواہشات، ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم وبیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی ۔

تازہ ترین