• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی دوا ساز کمپنی نے کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے اجازت طلب کرلی


بنگلہ دیش کی دوا ساز کمپنی نے اپنی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی انسانی آزمائش کے لیے حکومت سے اجازت طلب کرلی ہے۔

بنگلہ دیش کی نجی کمپنی گلوب بائیوٹیک نے جانوروں پر تجربات میں کامیابی کے بعد انسانوں میں ویکسین آزمائش کے لیے بنگلہ دیش میڈیکل ریسرچ کونسل کو درخواست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کا 25 جنوری تک آکسفورڈ اور آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں بھارت سے لینے کا ارادہ ہے جبکہ بنگلہ دیش میں چین کی کورونا ویکسین کے آزمائشی تجربات بھی زیرغور ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا کیسز 5 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ اور اموات 7 ہزار سے زائد ہیں۔

تازہ ترین