• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوحِ محفوظ

مصنّف: مشتاق احمد قریشی

صفحات: 144 ، قیمت: 300

ناشر: القریش پبلی کیشنز، اردو بازار، لاہور

عقیدۂ تقدیر ایک انتہائی نازک اور حسّاس معاملہ ہے، اِسی لیے اسلام نے اِس پر زیادہ بحث مباحثے سے بھی منع کیا ہے، کیوں کہ قرآن وحدیث، علمِ کلام، انسانی نفسیات کے وسیع، عمیق اور ٹھوس مطالعے کے بغیر عرش، کرسی، قلم، لوحِ محفوظ، اللہ تعالیٰ کی مشیّت، انسانی ارادہ و کوشش جیسے عنوانات کی تفہیم ممکن نہیں۔ 

معروف صحافی اور کالم نگار، مشتاق احمد قریشی نے زیرِ تبصرہ کتاب میں عقیدۂ تقدیر کو قرآنِ کریم کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور اِس ضمن میں اُنھوں نے بہت سی اُردو تفاسیر سے استفادہ کیا ہے۔مولانا فضل الرحیم، مہتمم جامعہ اشرفیہ، لاہور، مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ناظمِ اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ، لاہور، مفتی خالد محمود اور مولانا اعجاز مصطفیٰ جیسے معروف علمائے کرام نے کتاب کے مندرجات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین