• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی سے حکمران بننے تک کے سفر میں کیا ضروری ہے، ہارون شاہد نے بتادیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کےنامور گلوکار ہارون شاہد نے عمران خان کی لگاتار 4 گھنٹے باؤلنگ کروانے کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے ہارون شاہد نے لکھا کہ ’ایک کھلاڑی کا کسی ملک کی قیادت کرنے سے کیا تعلق ہے؟ اپنے اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یقین مانیے کہ ایک میچ آپ کو فخر ، عزت ، ہار ، جیت ، درد ، دباؤ ، مستردگی ، برداشت ، ذہنی کشیدگی، سفر ، شہرت اور پیسہ کے بارے میں سب سکھا دیتا ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار یہ سب ایک کھلاڑی صرف ایک میچ میں ہی سیکھ لیتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کرکٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے وہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنادی جب اُنہوں نے نان اسٹاپ ساڑھے 4 گھنٹے تک بولنگ کی تھی۔

عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 43 سال پُرانی یعنی سال 1977ء کی بتائی جارہی ہے۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگا تار ساڑھے چار گھنٹے تک بولنگ کرنے کی وجہ سے عمران خان کی شرٹ خراب ہوئی ہے۔

تازہ ترین