• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہیش بھٹ کی اہلیہ ریاچکرورتی کی حمایت میں سامنے آگئیں

بھارت کے نامور فلم ساز مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان اداکارہ ریاچکرورتی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا کا نام خبروں میں رہا ہے۔ 

ادکارہ کو سشانت سنگھ راجپوت کو ڈرگز دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ایک ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئیں۔ 

ریا کے ساتھ ہونے والے تمام تر واقعات پر اب سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرئیاں شروع ہوگئیں کہ کیا انھیں دوبارہ کام ملے گا یا نہیں؟


ایسے میں فلم ساز مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدانی ریا چکرورتی کے حق میں سامنے آگئیں اور سوشل میڈیا صارفین کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

انھوں نے کہا کہ ریا کے جیل جانے کے عمل نے ان لوگوں کو بے نقاب کیا جنھوں نے اسے جیل بھیجا اور یہ بات سامنے آئی کہ ریا ایک بے قصور خاتون ہیں۔ 

سونی زاردانی نے سوال کیا کون ریا کے ساتھ کام نہیں کرے گا؟ میرا خیال ہے کہ وہ اب اچھا کام کرے گی۔

تازہ ترین