• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونتھ سنہا کی بی جے پی پر تنقید


بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے سابق رکن یشونت سنہا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارت کے سابق وزیرخارجہ اور بی جے پی کے سابق رکن یشونت سنہا نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی کی منظر عام پر آنیوالی گفتگو سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ 2019 انتخابات میں بی جے پی کی جیت سازش کے تحت حاصل کی گئی۔


یشونت سنہا نے اپنے بیان میں کہا کہ  قومی سلامتی کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا گیا، جو شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اقتدار کے حصول کے لئے اس حد تک گر سکتی ہے؟ کیا جعلی ہتھکنڈوں کے ذریعے انتخابات میں جیت حاصل کرنا کسی پارٹی کا واحد مقصد ہوسکتا ہے؟

تازہ ترین