• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے اندرونی اختلافات سے دل شکستہ ہیں

تقریباً ایک برس قبل ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے جب زیادہ مالی خودمختاری اور برطانیہ کے ٹیبولائیڈ کلچر سے دور رہنے کے لیے شاہی خاندان کےسینیئر رکن کی حیثیت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا،  لیکن جب سے یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ شاہی خاندان میں اختلافات ہیں بالخصوس ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن سے اختلافات ہیں۔

اسکے باوجود کہ ہیری اور میگھن نے امریکا میں اپنے طور پر اپنے لیے بہتر حالات پیدا کیے لیکن خاندان میں کچھ کشیدگی کے حوالے سے ہیری کو دکھ  تھا۔  اس سلسلے میں شاہی جوڑے کے دوست اور انسائیڈر  صحافی ٹام براڈبے کی رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن ویسے تو مطمئن ہیں لیکن پرنس ہیری کے خاندان کے حوالے سے کچھ تردد موجود ہے۔

 پیپلز میگزین میں شائع شدہ ٹام براڈبے کی گفتگو کے مطابق شاہی جوڑا اب تک امریکا میں اپنی کارکردگی اور موجودہ حالات سے کافی حد تک مطمئن ہیں لیکن اپنے خاندان کی صورتحال سے دل شکستہ ہیں۔


انکے اپنے خاندان سے تعلقات مثالی نہیں ہیں اور یہ سال ان کے لیے کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ ٹام براڈبے نے شاہی جوڑے کا اس سے قبل 2019 کے موسم خزاں میں شاہی ٹور کے موقع پر انٹرویو کیا تھا۔ اور انھوں نے میگھن سے پوچھا تھا کہ کیا وہ حالات سے مطمئن ہیں جس پر میگھن نے کہا تھا کہ کافی لوگ کہتے ہیں کہ میں خوش نہیں ہوں، اس انٹرویو پر مبنی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا اور اب تک اس پر تبصرے ہورہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن پرنس ولیم اور انکی اہلیہ سے تعلقات بہتر رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق انھوں نے کیٹ مڈلٹن کی39ویں سالگرہ پر ان کے لیے تحفہ بھی روانہ کیا تھا جسے دیکھ کر کیٹ حیران رہ گئی تھیں اور انھیں توقع نہیں تھی کہ یہ دونوں انھیں کچھ بھجوائیں گے۔

میگھن اور پرنس ہیری کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا  سال نو کے حوالے سے پر امید ہے کہ یہ نہ صرف پوری دنیا کے لیے بلکہ انکے خاندان کے لیے بھی اچھا ثابت ہوگا۔

ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری اور انکے بڑے بھائی کے تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب ہیری 2016 میں میگھن کی محبت میں گرفتار ہوئے، لیکن انھوں نے اسکا اظہار نہیں کیا تھا۔ 

تازہ ترین