معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔
حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں مفتی قوی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں اور حریم شاہ ان سے کچھ سوال جواب کررہی ہے جس کا مفتی قوی بڑے تحمل کے ساتھ جواب دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
حریم شاہ نے مفتی قوی کی یہ ویڈیو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پوسٹ کی ہے۔
اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔
انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔
دوسری طرف مفتی قوی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھےکراچی بلوایا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔